باغ(کشمیر ڈیجیٹل) مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر ضلع باغ میں10 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا ڈپٹی کمشنر باغ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی 10 جولائی کو آزادکشمیر بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
سابق صدر ووزیراعظم مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں مسلم کانفرنس کے زیراہتمام قرآن خوانی ہوگی جبکہ مرکزی تقریب غازی آباد میں منعقد کی جائے گی ۔
مجاہد اول کی برسی کی بڑی تقریب غازی آباد میںمنعقد کی جائےگی۔برسی میں پاکستان و آزاد کشمیر کے اہم سیاسی قائدین اور حریت قیادت شرکت کریں گے
مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے 1947 میں ڈوگرہ فوج کیخلاف نیلہ بٹ کے مقام سے علم بغاوت بلند کیا تھا ،برسی کے موقع پر حکومت آزاد کشمیر نےضلع باغ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
ڈپٹی کمشنر باغ نے مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر باغ میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ شاہرات کی ملی بھگت، گڑھی دوپٹہ بچہ سیداں لنک روڈ میں کروڑوں کی خردبرد کا انکشاف