مظفرآباد : ایلون مسک کا بنایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ اس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چھایا ہوا ہے۔ ایک جانب اسے عالمی سطح پر دلچسپی کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف پاکستانی صارفین نے اسے اپنی سیاست، طنز، مزاح اور جذباتی تجزیوں کا مرکز بنا دیا ہے۔
دنیا کے جدید ترین چیٹ بوٹس میں شمار ہونے والا ’گروک‘ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور روزانہ درجنوں صارفین سیاسی، سماجی، اور مزاحیہ نوعیت کے سوالات اس سے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی صارفین نے گروک کو صرف ایک چیٹ بوٹ نہیں بلکہ قومی مشیر، تجزیہ کار اور تنقید نگار سمجھ لیا ہے۔
صحافی عمر چیمہ نے ایک دلچسپ سوال کیا: “ایسا کون سا پاکستانی سیاستدان ہے جو خبطِ عظمت اور نرگسیت کا شکار ہو؟” گروک کا دوٹوک جواب آیا: “عمران خان”۔ اس نے اپنے جواب کی بنیاد متعدد ذرائع پر رکھی جن کے مطابق عمران خان میں تنقید برداشت نہ کرنے، بحث پر حاوی ہونے اور خود کو نجات دہندہ سمجھنے جیسے رویے پائے جاتے ہیں۔
کسی ایسے پاکستانی سیاستدان کا نام بتاؤ @grok جو تمہارے خیال میں خبط عظمت اور نرگسیت کا شکار ہو
— Umar Cheema (@UmarCheema1) July 6, 2025
اسی طرح ایک صارف نے گروک سے پوچھا کہ پاکستان کا سب سے کامیاب وزیراعظم کون ہے؟ عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف یا بے نظیر بھٹو؟ گروک نے نواز شریف کو ترجیح دی تو ن لیگ کے حامیوں نے اس پر چٹکلے چھوڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کو تو گروک بھی قابلِ قبول نہیں رہا۔
گروک بھائی جان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے کامیاب وزیراعظم نواز شریف ہے اور ساتھ وجہ بھی بتا دی ہے
یوتھیوں کو گروک بھی اچھا نہی ملا 😂😂 pic.twitter.com/z7jATjddow— RAShahzaddk (@RShahzaddk) March 17, 2025
سیاسی فضا میں گرمجوشی اس وقت مزید بڑھی جب کچھ صارفین نے گروک کے جوابات کو اپنی وابستگیوں کے آئینے میں دیکھنا شروع کر دیا۔ صحافی اسد اللہ خان نے طنزیہ تبصرہ کیا: “گروک پر یوتھیا ہونے کا الزام لگنے والا ہے۔”
گروک پر یوتھیا ہونے کا الزام بس لگنے ہی والا ہے pic.twitter.com/2lICLsmlL3
— Asad Ullah Khan (@AUKhanOfficial1) July 6, 2025
ایک اور صارف نے لکھا: “گروک سوچ رہا ہو گا کہ یہ کیسی قوم ہے جس سے واسطہ پڑا ہے!” جبکہ صنم جاوید خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ “گروک میرے ٹوئٹس کی ایسی تشریح کر رہا ہے لگتا ہے اس بار میں گروک کی وجہ سے جیل جاؤں گی۔”
گروک بھی سوچتا جوگا کہ کس قوم سے واسطہ پڑ گیا ہے 😎🤭😎🤣😎🤭@grok pic.twitter.com/PFGOmrC7W5
— حق پرست (@HParst) July 5, 2025
صحافی صابر شاکر نے گروک پر طنز کرتے ہوئے کہا: “بے بسی کا یہ عالم ہے کہ گروک کے خلاف پیکا ایکٹ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔”
بےبسی کا عالم ہے کہ @grok کیخلاف پیکا ایکٹ بھی نہیں لگتا ہے اور وہ نظام اور اسکے تمام حامیوں کو کو ننگا کرنے پر تُلا ہوا ہے
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) July 6, 2025
احتشام الحق نے گروک کو نہایت شاطر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ سوال کرنے والے کی پروفائل دیکھ کر اس کے مطابق جواب دیتا ہے تاکہ سب کو خوش رکھ سکے۔
گروک پاکستانیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب اللہ ہی بچائے۔
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) July 6, 2025
ایکس پر سیاسی لڑائیوں میں گروک کی بے بسی پر ایک صارف نے لکھا: “گروک ن لیگ اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں بری طرح پھنس گیا ہے۔”
گروک بھائی ن لیگ اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں پھنس گئے pic.twitter.com/yoL7O6FCwD
— Iftikhar Alam (@imiftikharalam) July 1, 2025
ایلون مسک نے گروک کو دنیا کا سب سے ذہین چیٹ بوٹ قرار دیا تھا جو نہ صرف سوالات کے جوابات دیتا ہے بلکہ مزاحیہ اور غیر روایتی انداز میں اپنی بات کہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ پاکستان میں گروک کے ساتھ ہونے والی یہ سوشل میڈیا انٹرایکشن ظاہر کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت اب صرف تکنیکی دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ سیاست، مزاح، اور معاشرتی رویوں کا حصہ بھی بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری