پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ کپ جیت لیا

پاکستانی نیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کپ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو واضح فرق سے شکست دی۔

پاکستان نے فائنل میچ میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ یہ چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ-اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ حاصل تھا، جس میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں۔
گروپ-بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدہ اگلے ہفتے متوقع: ٹرمپ پرامید

پاکستان پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا اور فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں فتح حاصل کی۔ ٹیم نے فائنل میں مالدیپ کو کسی بھی کوارٹر میں برتری حاصل نہ کرنے دی، جس سے پاکستان کی مکمل برتری واضح ہوئی۔

Scroll to Top