بسکٹ

بسکٹ میں چھپے لکی نمبرز سے خاتون کی قسمت جاگ اٹھی

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن کی رہائشی خاتون نے کھانے کے بعد ملنے والے ایک بسکٹ میں درج لکی نمبرز کے ذریعے 50 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی، جو ان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھی بیلی نامی خاتون نے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے اختتام پر فارچیون کوکی حاصل کیا ۔

جب انہوں نے بسکٹ کھولا تو اس کے اندر ایک چٹ پر کچھ اعداد درج تھے جنہیں عام طور پر ’’لکی نمبرز ‘‘کہا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کرگئی: امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا خدشہ – ڈبلیو ٹی او

انہی نمبروں کو بنیاد بنا کر کیتھی بیلی نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور حیرت انگیز طور پر وہ ٹکٹ ان کے لیےکامیاب ثابت ہوا ۔

کیتھی کے مطابق ابتداء میں وہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئیں اور جیت پر یقین نہ آیا، لیکن جب کینٹکی لاٹری حکام نے بذریعہ ای میل اس کی باضابطہ تصدیق کی تو انہیں اندازہ ہوا کہ وہ واقعی لاٹری جیت چکی ہیں ۔

فارچیون کوکی ایک ہلکا پھلکا میٹھا بسکٹ ہوتا ہے جو مغربی ممالک، بالخصوص امریکہ میں چینی کھانوں کے بعد عام طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم : سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا مالی منافع

اس بسکٹ کے اندر ایک چھوٹی سی پرچی ہوتی ہے جس پر مختلف اقسام کے اقوال، پیش گوئیاں یا لکی نمبرز درج ہوتے ہیں ۔ اگرچہ یہ روایت چین سے منسوب کی جاتی ہے ، لیکن اس کی ابتدا دراصل امریکہ میں ہوئی ۔

کیتھی بیلی کی جیت نے فارچیون کوکی کی روایت کو مزید مقبول بنا دیا ہے ، اور لوگ اب ان بسکٹوں ‘‘ کو محض مذاق نہیں بلکہ ممکنہ خوش قسمتی کا ذریعہ بھی سمجھنے لگے ہیں ۔

Scroll to Top