سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

مظفرآباد: آج 30 جنوری 2025 کو صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافے کے ساتھ فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 625 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگر گذشتہ روز کے نرخوں کا جائزہ لیا جائے تو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے تھی جس میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت گذشتہ روز 2 لاکھ 44 ہزار 770 روپے تھی جو آج بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے، یعنی 855 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو ملا ہےآج بھی فی تولہ چاندی 3 ہزار 500 روپے کی قیمت پر برقرار ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

Scroll to Top