سیئول: پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
جنوبی کوریا میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دی۔ پاکستان کا فائنل میچ جمعہ 4 جولائی کو مالدیپ یا چائنیز تائپے کے خلاف کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے گروپ مرحلے میں بھی شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پانچ میچز میں مسلسل کامیابی حاصل کی۔ مالدیپ کو 49-39 سے ہرا کر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ’بی‘ میں سرفہرست رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس میں گرمی کی شدت جان لیوا بن گئی، دو افراد ہلاک
یاد رہے کہ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوبی کوریا میں جاری ہے اور اس کا فائنل جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔