راولپنڈی سے سدھنوتی جانے والی بس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے سدھنوتی کے علاقے بیٹھک بلوچ جانے والی ایک مسافر بس سیمنٹ سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث سنگین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہے۔

حادثہ ہولاڑکروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قریب پیش آیا جہاں سیمنٹ سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر بس اور ایک سوزوکی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کی بریک فیل ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں گاڑی کا مالک، جواسی بس کا کنڈکٹر بھی تھا اور ایک نوجوان مسافر جان کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوسرافرد  لاہور کا رہائشی 22 سالہ ذیشان تھا جو اپنے والد کے ہمراہ آزاد جموں کشمیر جارہا تھا۔

ریسکیو 1122 کی موبائل ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم ریسکیو ٹیم اورمقامی افراد نے بروقت کارروائی قابل ذکر ہے۔

Scroll to Top