مظفرآباد:ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے گڑھی دوپٹہ کا دورہ کیا، ادرک کی کاشت کو وسعت دینے اور زیتون کی اعلیٰ نسلوں کیلئےOlive Progeny Orchard کے قیام پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم اعلی زراعت ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے توسیع مرکز سبڑی اور شعبہ تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ کا اہم دورہ کیا۔
دوران دورہ ناظم اعلی کو شعبہ کے تحت جاری مختلف زرعی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ناظم اعلیٰ نےاحاطہ دفتر میں زیتون کا پودا لگایا اور ADR فارم کا وزٹ کیا۔
فارم پر مکئی ،باجرہ، بھنڈی،ٹماٹر اور ادرک کے لگائے گئے ٹرائلز کا معائنہ کیا اور انہیں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریف کیا گیا ۔
ناظم اعلی زراعت نے کہا کہ انکی خواہش تھی کہ آزاد کشمیر میں ادرک کی کاشت پر کام کیا جائے اور آج خوشی ہو رہی ہے کہ ADR فارم پر پہلے ہی یہ سرگرمی انجام دی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ADR فارم کو “Ginger Production and Multiplication Center”میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہاں ہم ادرک پیدا کرتے ہوئے دوسرے اضلاع میں بھی اسکے ٹرائلز لگائے جا سکیں۔
انہوں نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ سے لیزان بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
انہوں نے ADR فارم کے نشیبی رقبہ پر Olive Progeny Orchard کے قیام سے اتفاق کیا اور آئندہ ہفتے اس سرگرمی کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے TARU میں بہترین زرعی سرگرمیوں کی انجام دہی پر جملہ آفیسران ،بیلداران کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مستقبل میں مزید بہتری کی امید کا اظہار کیا ۔