مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) این جی اوز کی رجسٹریشن اب آسان، تیز اور شفاف! ای گورننس کی جانب ایک اہم قدم،سیکرٹری سوشل ویلفیئر ارشاد احمد قریشی نے چیرٹیز کمیشن کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
ارشاد احمد قریشی (سیکرٹری سوشل ویلفیئر(چیئرمین آزاد جموں و کشمیر چیئریٹی کمیشن) نے Azad Jammu and Kashmir Charity Registration, Regulation and Facilitation Act, 2021 کے تحت charities کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنےکیلئے AJK Charity Commission کے پورٹیل (charitycommission.ajk.gov.pk) کو باقاعدہ launch کردیا ہے۔
اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سماجی بہبود نے بتایا کہ اس ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن حاصل کرنے والی charities پورٹل پر دستیاب user guide کے ذریعے آزادکشمیر کے کسی بھی ضلع سے کمیشن سے آن لائن رجوع کرسکتے ہیں.۔۔