ڈپٹی کمشنرسدھنوتی ان ایکشن : ایزی پیسہ ،جاز کیش کی تمام دکانیں بندکرنے کا حکم

پلندری (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر سردار عمرفاروق کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ نے ناقص سروس کی وجہ سے سدھنوتی میں  تمام موبائل کمپنیوں کی فرنچائززکےبعدایزی پیسہ ایزی لوڈ جازکیش کی بھی تمام دکانیں بند کردی گئی ۔۔۔۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمرفاروق نے گزشتہ دنوں ناقص سروس کی بنیاد پر موبائل کمپنیوں کی فرنچائز بند کرا دی تھیں۔۔۔یاد رہے کہ سدھنوتی کی انتظامیہ موبائل کمپنیوں کو سروس بہتر بنانے یا کاروبار ختم کرنے کا آپشن دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی سیدممتاز کاظمی نے ضلع بھر میں سیلولر کمپنیوں کی فرنچائز، مائیکروفنانس بینک، سٹالز اور دیگر سہولیات دینے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انتظامیہ کو اپنے احکامات میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں تمام ٹاور بھی سیل کر دیئے جائیں گے۔

حکم کے مطابق سیلولر کمپنیوں کی سروس انتہائی ناقص ہے۔ 35 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے، اس کے علاوہ فورجی سروس کے نام پر ٹوجی اور تھری جی سروس بھی مہیا نہیں کی جاتی۔

ذاتی مفادکیلئے نہیں اصول اور نظریئے کیلئے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، سردار تنویر الیاس

Scroll to Top