سردار شاہزیب شبیر تین سال کیلئے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر منتخب، حلف اٹھا لیا

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)سردار شاہزیب شبیر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے،بعد ازاں انکے اعزاز میں تقریب حلف وفاداری ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر بریگیڈئر زرین خان اورچیئرمین ایڈوائزری کونسل سردار مختار خان نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر نو منتخب سردار غلام حسین جنرل سیکرٹری ،سردار رمضان سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے اور ان سے بھی حلف لیا۔شیخ الحدیث مولانا سعیدیوسف ،جسٹس ر سردارعبدالحمیدخان ،برگیڈئرزرین خان ،برگئڈئر سردار عارف خان ،سردار الطاف خان،مولانا عبدالحفیظ۔سردار اظہر آزاد ۔اور دیگر زعما نے سردار شاہزیب شبیر کو سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کا مرکزی صدر ،غلام حسین کو۔ جنرل سیکرٹری ،سردار رمضان کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر دلی مبارک پیش کی ۔

اس موقع پر سردار شاہزیب خان نے کہا کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کریں گے ۔شاہزیب شبیر نے تمام ممبران عہدیداران کا دلی شکریہ ادا کیا ۔دریں اثنا سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زعماء کرام کے وفد نے دارالجھاد راولاکوٹ کا دورہ کیا۔

شرکائے وفد سردار بریگیڈیر محمد عارف خان -سردار بریگیڈیر زرین خان – شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید یوسف خان – جسٹس ر عبدالحمید خان ,سردار عبدالخالق وصی خان ایڈووکیٹ- سردار ریاض اصغر ملوٹی ,سردار الطاف خان سردار خوشی داد خان – مولانا عبد الحفیظ خان – سردار جاوید خان ، سردار عبدالغ سردار عبدالخالق خان ایڈووکیٹ نے تفصیل کے ساتھ دارالجھاد کی لائبریری کا جائزہ لیا۔

1947 سے لے کر آج تک کے شہداء کرام کی تاریخ فہرست بطور ریکارڈ وزٹ کروایا ۔۔ میوزیم میں رکھی گئی یاد گار تصاویر قدیم زمانے کی ثقافتی اشیاء بھی دکھائی گئیں جس پر زعماء کرام نے ایڈووکیٹ سردار عبدالخالق خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد یاد گار شہداء پر خصوصی دعا شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید یوسف خان نے کروائی، بعد ازاں ھل ٹاپ ریسٹورنٹ راولاکوٹ میں جنرل کونسل سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کا اجلاس ہوا ۔

اسٹیج سیکرٹری مولانا عبد الحفیظ خان تھے تلاوت ونعت کے بعد کچھ زعماء کرام نےاپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں حضرت مولانا سعید یوسف خان ، جسٹس عبدالحمید خان،سردار مختار خان، کرنل طاہر یونس ، میجر مشتاق خان (بلوچ ) سردار محمد حنیف خان (باغ) آخر میں پیر صوفی محمد حسین خان صاحب نے اختتامی کلمات اور دعا فرمائی۔۔

,چیف الیکشن کمشنر سردار بریگیڈیر محمد عارف خان (ستارہ امتیاز ملٹری ) نے نئے متفقہ منتخب ہونے والے مرکزی صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شازیب شبیر خان کی بطور صدرمنتخب کرنے کی اناؤنسمنٹ کی ۔

چیف الیکشن کمشنر جناب برگیڈیر محمد عارف خان اور چئیرمین ایڈوائزری کونسل سردار مختار خان نے سردار شازیب شبیر خان سے نئے صدر منتخب ہونے پر حلف لیا ۔

جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسین خان اور سیکرٹری فنانس سردار رمضان سے بھی حلف لیا، شرکائے اجلاس نےصدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شازیب شبیر خان کو دلی مبارک باد پیش کیں اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔

صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شازیب شبیر خان نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ان شاء اللہ میرے بڑوں نے جو مجھے ذمہ داری سونپی ان کی سرپرستی میں محض اللہ کی رضا اور مخلوق کی خدمت کی نیت سے اس تنظیم کی فلاح کیلئے اپنا پورا پورا کردار ادا کروں گا ۔

ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر جناب سردار برگیڈیر محمد عارف خان (ستارہ امتیاز ملٹری ) کو بھی بہترین احسن انداز میں اس پراسیس کو مکمل کروانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پروگرام کے بعد ایک وفد نے جنرل سیکرٹری سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار ڈاکٹر غلام حسین خان کے ھسپتال دارالشفاء کا دورہ کیا , جس میں سردار بریگیڈیر محمد عارف خان – سردار بریگیڈیر محمد زرین خان – سردار اجمل خان سردار شاھد خان – سردار مولانا عبد الحفیظ خان – سردار عبدالغفار شریک تھے
ڈپٹی کمشنرسدھنوتی ان ایکشن : ایزی پیسہ ،جاز کیش کی تمام دکانیں بندکرنے کا حکم

Scroll to Top