اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سمندر ہے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔
، عمران خان کے نظریے کیساتھ بیوفائی کرنے والوں کو عوام 2026کے انتخابات میں مسترد کر دینگے، دس محرم کے بعد آزاد کشمیر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آ غاز کر رہے ہیں 2026 کے انتخابات میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے حقیقی کارکنوں اور نئے چہروں کو پارٹی ٹکٹ دے گی۔
پی ٹی آئی کے ساتھ غداری کرنے والے اسمبلی نشست سے استعفیٰ دیکر دوبارہ انتخاب میں حصہ لیں تو انہیں اپنی حیثیت اور ووٹ بینک کا پتہ چل جائیگا،
8 فروری 2023 کو پاکستانی عوام نے جس طرح عمران خان کے بیانئے کو ووٹ دیا ۔ انشا اللہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی 8 فروری کی تاریخ کو کشمیر ی عوام کو دھرائیں گے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان جدو جہد جاری رکھیں اتحاد اور اتفاق کے ذریعے مخالفین کو شکست دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی ، ایم ایل ایز، آزاد کشمیر و پاکستان بھر کے عہدیدران و کارکنان کی ثابت قدمی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ مشکل حالات میں بھی انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا ، صدر پی ٹی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ عالمی لیڈر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں۔۔
بیساکھیوں اور قانون کے بر خلاف فیصلے زیادہ دیر نہیں چلتے اور نہ ہی ایسی حکومتوں کا مستقبل اچھا ہوتا ہے صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنان ڈور ٹو ڈور اپنی مہم تیز کردیں اور پارٹی کے ساتھ بیوفائی کرنے والوں کو ان کے حلقوں میں بھرپور جواب دیا جائیگا۔۔
عوام نظریاتی کارکنوں کی عزت کرتی ہے نہ کہ اپنے مفادات کی خاطر نظریے تبدیل کرنے والوں کی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ووٹ عمران خان کا ہے ، عمران خان جس کو ٹکٹ دیگا کامیابی اسی کو ملے گی۔
ذاتی مفادکیلئے نہیں اصول اور نظریئے کیلئے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، سردار تنویر الیاس