جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان پول بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اب سیمی فائنل میں اپنے ہی گروپ کی چوتھی پوزیشن پر موجود جاپان کا سامنا کرے گا۔ چیمپئن شپ میں ٹیموں کو رینکنگ کی بنیاد پر دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کو مل گئی