کوٹلی/مظفرآباد:کوٹلی جیل کے عملہ نے نااہلی دکھاتے ہوئے اصل ملزم کے بجائے اس کا ہم نام قیدی رہا کردیا جسے بعد میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن واقعہ نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
محکمہ داخلہ آزادکشمیر کے مطابق کوٹلی جیل میں ایک ہی نام کے دو قیدی تھے جو کہ ایک ہی طرح کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی سکینڈل میں نیاموڑ،پولیس کی وزیر اعظم ہاؤس اور محکمہ اطلاعات کے 3ملازمین کی معطلی کی سفارش
محکمانہ غلطی کی وجہ سے رہائی پانے والے قیدی کے بجائے دوسرے قیدی کو چھوڑ دیا گیا جس کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 7 ایام کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ذمہ داران خلاف تحت ضابطہ کارروائی کی جائیگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں قیدی کی شناخت ظاہر کی گئی نہ ہی یہ بتایا گیا کہ وہ کس جرم میں قید تھا لیکن واقعہ سے جیل عملہ کی غفلت کا پول کھل گیا ہے۔