پی سی بی کا بڑا فیصلہ: اظہر محمود قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اظہر محمود یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک نبھائیں گے۔

اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ کا وسیع تجربہ موجود ہے جہاں وہ دو بار کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کا فٹبال میچ، خودکار انسان نما کھلاڑیوں کا شاندار مقابلہ

پی سی بی کے مطابق، اظہر محمود کی قیادت میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔

Scroll to Top