وادی لیپہ: وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقے منڈاکلی میں پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقے منڈاکلی میں پاک فوج کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ جس میں خواتین ، بچوں، بزرگوں سمیت سیکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔
کیمپ میں ماہر امرض چشم نے بھی شرکت کی مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا انہیں فری عینکیں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام بی ایچ یو نوکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ،سیکڑوں مریضوں کامعائنہ
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے اور انہیں ادویات بھی دی گئیں جس پر عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیاہے۔
اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کے پاک فوج نے ہمیشہ سے عوام کا خیال رکھا، جو کام حکومت کو کرنے چاہیے وہ پاک فوج کر رہی ہے، پاک فوج کی جانب رواں برس پانچواں فری میڈیکل کیمپ ہے۔





