آزاد کشمیر میرپور (کشمیر ڈیجیٹل ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق خان نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مون سون بارشوں کے ہونے اور ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی کی پیش گوئی کے باعث منگلا ڈیم میں مسافر کشتیوں کے چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ یہ پابندی مسافر کشتیوں میں حفاظتی ایس او پیز اورسہولیات نہ ہونے کے باعث لگائی گئی ہے چونکہ مسافر کشتیوں میں قیمتی جانوں کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا جاتااور بعض اوقات اوور لوڈنگ کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بار شیں : کمشنر میرپور ڈویژن کی ڈپٹی کمشنرز کو اہم ہدایات جاری
جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا احتمال ہوتا ہے ۔ مسافر کشتیوں کے لیے مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہوئی ہے ۔ جس کی نسبت سے سفارشات بھی مرتب کی جارہی ہیں ۔ تا وقتیکہ کسی بھی حادثہ سے بچنے کے لیے منگلا جھیل میں ہر قسم کی مسافر کشتیوں کے استعمال پر زیر دفعہ 144 ض ف کے تحت پابندی لگا دی ہے اگر کسی نے بھی اس کی خلاف ورزی کی تو اس کو کڑی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی انتظامیہ نے مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دیدی
جس کی رو سے کوئی شخص / اشخاص منگلا جھیل میں مسافر کشتیوں کا استعمال / سفر نہیں کرے گا ۔ اگر کوئی نوجوان /شخص / اشخاص اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرتکب پایا گیا تو ا س کے خلاف کارروائی فوری طور پر زیر وقعہ 188 آزاد پینل کوڈ عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں، آندھی اور طوفان کا نیا سلسلہ متوقع: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری



