میٹا

میٹا نے اوپن اے آئی کے مزید 4 ماہرینِ مصنوعی ذہانت کی خدمات حاصل کر لیں

میٹا نے حال ہی میں اوپن اے آئی سے تعلق رکھنے والے 4 ممتاز محققین شینگجیا ژاؤ، جیاہوئی یو، شوچاؤ بی، اور ہونگیو رین کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

اس سے قبل بھی اوپن اے آئی کے زیورخ دفتر سے لوکاس بیئر ، الیگزینڈر کولیسنکوف ، اور ژاؤہوا زائی جیسے سائنس دانوں کو میٹا میں بھرتی کیا جا چکا ہے ۔ ان بھرتیوں کا مقصد میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی قیادت  میں تیزی لانا ہے۔ (Superintelligence)  میدان میں تیزی سے پیشرفت حاصل کرنا ہے اور سپر انٹیلجنس

یہ بھی پڑھیں:ایک سال بعد تلاش ختم ،برطانوی یوٹیوبر کو جہلم سے گمشدہ ایئرپوڈزمل گئے

یہ اقدام اس بات کی علامت ظاہر کرتا ہے کہ میٹا نہ صرف بڑے زبان ماڈلز اور اگلی نسل کی مصنوعی ذہانت پر توجہ دے رہا ہے بلکہ اس میدان کے اعلیٰ ترین ماہرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا کر ٹیلنٹ کی بین الاقوامی دوڑ میں بھی بھرپور انداز میں شریک ہے ۔

آج کی دنیا میں OpenAI، Google DeepMind، Anthropic اور Meta جیسی کمپنیاں محض الگورتھمز یا کمپیوٹنگ وسائل تک محدود نہیں، بلکہ باصلاحیت افراد کو حاصل کرنے کے لیے بھی سخت مقابلے میں ہیں ۔ یہ رجحان واضح کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں انسانی ذہانت، مہارت اور تخلیقی صلاحیت ہی سب سے قیمتی سرمایہ بن چکے ہیں ۔

میٹا کی یہ حکمت عملی بالخصوص LLaMA جیسے اوپن سورس ماڈلز کے فروغ کے ساتھ نہ صرف اسے OpenAI جیسے اداروں کے شانہ بشانہ لا سکتی ہے بلکہ مستقبل میں ممکنہ برتری کا راستہ بھی ہموار کر سکتی ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے سالوں میں مصنوعی ذہانت کا میدان ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کے اعتبار سے بھی نئی بلندیوں کو چھوئے گا، اور میٹا اس دوڑ میں پوری قوت سے شریک ہے ۔

Scroll to Top