وزیراعظم شہبازشریف کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) وفاقی حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم شہبازشریف کل اعلان کریں گے۔

ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی فیس ختم کر کے صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے

، ہر سال 16 ارب روپے کے ٹیکس میں صرف 11 ارب روپے تک وصولی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی، پاور سمارٹ ایپ کے تحت اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے نئے منصوبے کی بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ریسٹورنٹ پہنچ گئے، جاتے جاتے تمام افراد کا بل ادا کرگئے

Scroll to Top