ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار اور جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ۔
انہوں نے 700 ٹی 20 میچز کھیل کر دنیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ ان کا یہ تاریخی موقع امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے دوران سامنے آیا ، جہاں کیرون پولارڈ نے ایم آئی نیویارک کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف میدان میں اتر کر یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے غزہ سے یکجہتی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا!
37 سالہ پولارڈ نے میچ میں 16 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔ تاہم ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود ایم آئی نیویارک کو 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم میچ 47 رنز سے ہار گئی ، جس کے باعث یہ میچ نتیجتاً یادگار نہ بن سکا ۔ پولارڈ کا کیریئر دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں غیر معمولی کامیابیوں سے بھرپور رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا وادی لیپہ کے نوجوانوں کو گرائونڈ کا تحفہ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز
انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں اپنی شاندار کارکردگی سے خوب نام کمایا ۔ کیرون پولارڈ کا 700 ٹی 20 میچز کھیلنا نہ صرف ان کے کھیل سے لگاؤ اور فٹنس کا ثبوت ہے بلکہ وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان احمد پاکستانی ایتھلیٹس کے مسیحا اور نیوٹراسیوٹیکل دنیا میں ملک کا روشن چہرہ !