مسٹ یونیورسٹی میرپور

میرپور:مسٹ یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل،صورتحال کشیدہ،پولیس طلب

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)مسٹ یونیورسٹی میں طلباء گروپوں میں تصادم، صورتحال کشیدہ ،سی ایس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں دو طلباء گروپوں کے درمیان شدید تصادم کے بعد ایک گروپ نے یونیورسٹی کے تمام گیٹس بند کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسٹ یونیورسٹی میں طلباء گروپس کے درمیان تصادم کے دوران عملہ، اساتذہ، طلباء و طالبات یونیورسٹی کے اندر محصورہوکر رہ گئے۔

مشتعل گروپ نے یونیورسٹی کی بجلی بھی بند کر دی ۔بجلی بند ہونے پر طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یونیورسٹی کے باہر والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

والدین اور طالبات شدید پریشانی کا شکار،پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ مسٹ یونیورسٹی کے باہر تعینات پولیس کی نفری صورتحال کنٹرول میں لانے کیلئے حکام متحرک ہوگئے ۔یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل، انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ تعلیمی حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید ناخوشگوار واقعہ روکنے کیلئے سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔طلباء میں شدید بے چینی، والدین کا فوری کارروائی کا مطالبہ ،مسٹ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر پہلے بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں ۔

پاکستان ناقابل شکست، بھارت کیلئے فضائی محاذ آسان نہیں، بھارتی افسر پراوین سواہنے کا اعتراف

Scroll to Top