حکومت غیر ریاستی ممبر اسمبلی کا تحفظ کرنا چھوڑ دے ورنہ راستہ روکیں گے،فاروق حیدرکاانتباہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کا کہ حکومت آزادکشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی ۔

اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے ۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا دکھا جانے والا سلوک قابل مذمت۔ ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے۔ مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن ان کا نام استعمال کرکہ جعلسازی کرنے والوں کا راستہ روکیں گے۔

آزادکشمیر میں برادریوں کی اجارہ داری ہے چھوٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والوں کو کوئی پوچھتا تک نہیں کیا ان کا جینے کا حق نہیں؟ یہ رویہ بدلنا ہوگا ۔۔طاقتورکیلئے الگ اور کمزور کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ این ٹی ایس میرٹ لسٹ میں انتظاریہ فہرست میں موجودہ امیدواران کی اگلے امتحان تک خالی آسامیوں پر عارضی تقرریوں کے بجائے مستقل تقرریاں کی جائیں۔

یہ امر افسوسناک ہےکہ پاس کرنے والوں کی قطعی عارضی تقرریاں کی جارہی ہیں انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کیا ہے ان کی مستقل بنیادوں پر تقرریاں ہونی چاہیں۔ حکومت کی نہ کوئی سمت ہے نہ ہی پالیسی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہوگی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔

قانون ساز اسمبلی کی کاروائی براہ راست مقامی کیبل آپریٹرز اور سوشل میڈیا کے اوپر نشر ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ان کے منتخب نمائندے ایوان میں ان کی ترجمانی کیسے کرتے ہیں۔

جہلم ویلی ،مون سون بارشیں، ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Scroll to Top