مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ راجہ سہیل خان کی بااثر شخصیات کی ایماء پر معطلی کیخلاف مظفرآباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔راجہ انصر کی قیادت میں ٹانگ سٹینڈ سے روڈ کو بند کر دیا ۔ شہریوں کا پولیس افسر کیخلاف کارروائی کیخلاف دھرنا،۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر اپنی خواہشات پر قابل باصلاحیت اور ایماندار افسران کو ایسے ہی کھڈے لائن لگایا جاتا رہا تو لوگوں کا قانون آئین سے بچا کچا اعتماد بھی اُٹھ جائے گا۔راجہ سہیل خان کو فوری طور پر بحال کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ
تھانہ سول سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او راجہ سہیل کو مرکزی دفتر پولیس حاضر کیے جانے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ۔انتظامیہ کی جانب سے تین دن کی مہلت مانگ لی گئی۔
مظفرآباد میں جنسی ہراسگی کیس کی انکوائری پر مامور ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ راجہ سہیل خان کو ایک دوسرے کیس میں مبینہ جانبداری پر اوایس ڈی کئے جانے کے خلاف نوجوانوں نے مظفرآباد کی مرکزی شاہراہ اولڈ سیکرٹریٹ روڈ بند کرکے احتجاج کیا ،
انتظامیہ کی جانب سے تین دن کے اندر شفاف انکوائری کی یقین دھانی کے بعد سڑک بحال کر دی گئی ۔ایس ایچ او کے تبادلہ کے خلاف تحریک انصاف کے راہنما راجہ عنصر اقبال کی سربراہی میں ایک درجن افراد کا احتجاج،بینک روڈ شاہراہ بند کرنے کی کوشش بھی کئی گئی
ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے ناکام ہوئے،پینٹاگون کا انکشاف