وزارتِ اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 350 ملین ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ معاہدہ “ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام” کے تحت طے پایا۔
معاہدے کے تحت 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض جبکہ 50 ملین ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔ پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار اور دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون کا آغاز! بارشوں سے جڑواں شہر جل تھل
پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پراجیکٹ ہیڈ دنیش راج شیوکوٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔