وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ،فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھیل پیش کئے گئے جبکہ مختلف سکولوں کے طلباء نے ٹیبلو بھی پیش کئے وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیسٹول میں ،رسہ کشی ،جمپنگ ،میرا تھن ریس ،کرکٹ والی بال سمیت روائیتی کھیل پیش کئے گئے ،مختلف سکولوں کی طالبات نے کشمیری لباس میں ٹیبلو شو پیش کئے تو شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے
شاردہ میں سپورٹس کا انعقاد ہوا دور دراز علاقوں سے منفی درجہ حرارت شدید سردی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایونٹ منعقد کیا گیا پاک آرمی کے تعاون سے سپورٹس فیسٹول منقعد ہوا ضلع بھر کے تعلیمی اداروں نے حصہ لیا پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے ،نوجوانوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا گیا شہریوں نے پاک فوج کو بہترین ایونٹ منعقد کروانے شکریہ ادا کیا
سپورٹس فیسٹول میں طلباء و طالبات سمیت شہریوں نے شرکت کی اور صحت مند سرگرمیوں کے لئے مختلف کھیلوں کو انجوائے کیا،پاک فوج کے بینڈ نے بھی دھنیں بکھیری ،شائقین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کر کے خوب لطف اٹھایا پاک فوج کی جانب سے منعقد فیسٹیول جو بچوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں ہوئی قابل دید ہیں فیسٹیول کے اختتام پر بریگیڈ کمانڈر نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ایس پی مرزا زاہدحسین کا جہلم ویلی میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مثالی کردار