ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 6316 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں میں پُرجوش انداز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 484 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ میں 5 فیصد اضافہ ہونے پر ایک گھنٹے کے لیے کاروبار روک دیا گیا تاہم وقفے کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوکر 283.87 روپے سے کم ہوکر 283.60 روپے پر آ گیا۔
عالمی سطح پر بھی سرمایہ کاروں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ امریکی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1 فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز میں 0.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان ظاہر کیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد، جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1 فیصد اور انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟تحقیق نے مشہور کہاوت کا سائنسی جائزہ لے لیا
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی دن انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ میں 15 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔