ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، مون سون کا پہلا سپیل 24 جون سے متحرک ہوگا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا سپیل 24 جون کی شام سے شروع ہو گا جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔ 25 جون سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے شہروں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں 25 تا 29 جون کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں 26 تا 28 جون گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کامیاب: ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کر لی

خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ، دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں 25 تا 29 جون بارشیں برسنے کا امکان ہے، جن میں بعض علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ اور زیارت میں بھی 25 تا 28 جون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

 

Scroll to Top