سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی: آج کے نرخ کیا ہیں؟

مظفرآباد:مرکزی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج 29 جنوری کو صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ریٹ کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 770 روپے ہے۔ اس کے مقابلے میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 500 روپے تھی، جس میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی معمولی تبدیلی آئی ہے۔ آج فی تولہ چاندی 3 ہزار 200 روپے ہے، جبکہ گذشتہ روز چاندی کی قیمت 3 ہزار 500 روپے تھی اس طرح چاندی کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2,760 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے جبکہ گذشتہ دنوں یہ 2,730 ڈالر فی اونس تھی، اس طرح عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 30.36 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top