ملک بھر میں حبس برقرار، مختلف علاقوں میں گرج چمک ، موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے نم ہواؤں کے داخلے اور مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی تاہم کچھ علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

آئندہ ہفتے کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے:

محکمہ موسمیات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 سے 29 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی و جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ کے بعض حصوں میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، وقت اور طریقہ افواج طے کریں گی:ایران کااعلان

چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ موسمی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔

Scroll to Top