نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ایف آئی ایچ نیشنز کپ جیت لیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے فائنل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو6-2 سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی ، نیوزی لینڈ نے پہلے کواٹر میں پاکستان کے خلاف 2، دوسرے کواٹر میں 3 گول کیئے ، چوتھے کواٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چھٹا گول سکور کیا ، پاکستان نے پہلا گول تیسرے کواٹراور دوسرا گول چوتھے کواٹر میں کیا ۔

پاکستان کا ہاکی پرولیگ کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیاہے ۔نیوزی لینڈ نے پہلا گول پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں اسکور کیا تھا۔

فائنل میچ کے دوسرے کوارٹر کا اختتام نیوزی لینڈ کے پاکستان پر 0-4 کی برتری پر ہوا تھا جبکہ تیسرے کوارٹر کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے پانچواں گول اسکور کیا۔

فائنل کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے دوسرا گول اسکور کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2-6 کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی، سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں گول اسکور کیے۔

آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، آندھی ، اپردیر کے 3 پل سیلاب کی نذر

Scroll to Top