آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، آندھی ، اپردیر کے 3 پل سیلاب کی نذر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ آج شام کو مظفرآباد، اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ مظفرآباد میں تیز ہواوں کے چلنے کے باعث متعدد مقامات پر درخت گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں۔

مظفرآباد میں آندھی اور طوفان کے باعث اپر چھتر علی اکبر اعوان سکول کے قریب درخت اور ایس سی او کا پول گرنے سے سڑک بند ہو گئی ہے۔

مون سون بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا , اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ۔

سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے ہیں، جبکہ 4 مکانات اور ایک پاور ہاؤس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز برسات کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

او آئی سی اجلاس : ترک صدر سے اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

Scroll to Top