وادی نیلم کے علاقے لوات بالا خواجہ سیری بازار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے 5 سالہ معصوم بچہ خواجہ صارم ولد خواجہ سعد جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
جیپ ڈرائیور کی شناخت شعیب میر کے نام سے ہوئی ہےجو واقعے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد ایس ایچ او لوات راجہ سہراب خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں، آندھی اور طوفان کا نیا سلسلہ متوقع: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
واقعے پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نشے میں گاڑی چلانے جیسے سنگین جرم پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سے بچا جا سکے۔




