پاسبانِ حریت

آزاد کشمیر میں پاسبانِ حریت کے زیرِ اہتمام حقِ خودارادیت ریلی، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

مظفرآباد / جہلم ویلی ( کشمیر ڈیجیٹل )پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام حق خودارادیت کے مطالبےکے لیے چکار میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی میں بزرگوں ، جوانوں، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے بینرز اور کتبے اٹھا کر ریلی میں شرکت کی ۔ بینرز پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیےحق خودارادیت کے مطالبات درج تھے ۔ شہریوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جبروا ستبداد کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ شہر یوں نے کہا کہ’’ جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے‘‘ جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شہری ’’حل کرو حل کرو مسئلہ کشمیر حل کرو‘‘ ’’آزادی دو آزادی دو کشمیر کو آزادی دو ‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری لطیف رضا کا انتقال ہوگیا:جہلم ویلی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرکے پاکستان اور بھارت میں امن کا قیام عمل میں لائے۔ اس موقع پرچیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو حق خودارادیت مل جائے تو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ عزیر احمد مسئلہ کشمیر کے حل کے بنا اس خطے میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی ، انصاف اور امن چاہتے ہیں ۔ جنوبی ایشیاء میں امن کشمیر کی آزادی سے منسلک ہے۔ عزیر غزالی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ پورا کر ے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر مشتاق

بھارت کو جان لینا چا ہیےکہ کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں۔ معرکہ بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارت کو سبق حاصل کر لینا چا ہیے۔ عثمان علی ہاشم وائس چیئرمین پاسبان حریت نے کہا کہ دنیا کے مہذب ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مستعد اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ آخر میں عارف ڈار تاجر ر ہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری مظاہرین نے حق خودارادیت کے مطالبے کے لئے چکار شہر میں ریلی کا انعقاد کیا ۔

Scroll to Top