پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن، باوقار سیاسی و سماجی شخصیت اور سید ذیشان حیدر کے دیرینہ ساتھی چوہدری لطیف رضا طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر آبائی گاؤں کھلانا میں ادا کی جائے گی، جہاں سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں کی بڑی تعداد کی شرکت کرے گی ۔ چوہدری لطیف رضا مرحوم نہ صرف تحریکِ انصاف کے وفادار و فعال کارکن تھے بلکہ جہلم ویلی میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں میں ان کا کلیدی کردار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کاغیر ریاستی شخص کو تحفظ دینا غیرقانونی اقدام ہے،راجہ فاروق حیدر
ان کی سیاسی جدوجہد، اصول پسندی اور عوامی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جہلم ویلی ایک درد مند رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے چوہدری لطیف رضا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جہلم ویلی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: راجپیاں میں بااثر سرکاری ملازمین نے پائپ لائن اکھاڑ کر پورے گائوں کا پانی بند کردیا
اس دوران تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ مرحوم کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے سید ذیشان حیدر نے کہا کہ چوہدری لطیف رضا میرے نہایت ہی قریبی ساتھی اور تحریک کے سپاہی تھے۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکے گی۔