مظفر آباد کی یونین کونسل کٹکیرکے3 نوجوان پی سی بی ٹرائل میں کامیاب

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے حلقہ 5 کھاوڑہ کی یونین کونسل کٹکیر سے تعلق رکھنے والے3 نوجوان پاکستان کرکٹ بورڈ کے انڈر15، انڈر17 اور انڈر19 کے کرکٹ ٹرائل میں کامیاب ہوگئے۔ 

مظفر آباد کے دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان راجہ امان صابر نےانڈر19 ، راجہ انعام رمضان نے انڈر17 اور سید فیاض گردیزی نے انڈر15 کے کرکٹ ٹرائل میں کامیابی سمیٹی۔

کرکٹ کے جنون کا شکار تنیوں نوجوانوں کا کہنا ہے حوصلہ افزائی پر لوگوں کے مشکور ہیں، شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کرینگے،کوشش ہے کہ کشمیر کی بھرپور نمائندگی کریں، نوجوانوں نے موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Scroll to Top