کیا آپ بھی واٹس ایپ سے ماہانہ آمدنی چاہتے ہیں؟ تفصیلات جانیں!

واٹس ایپ نے کاروباری افراد اور مواد تخلیق کرنے والوں کیلئے نئی مونیٹائزیشن (آمدن حاصل کرنے) کی خصوصیات متعارف کروائی ہیں جو کہ براہ راست اپڈیٹڈ ٹیب میں شامل کی گئی ہیں۔

یہ اپڈیٹ میٹا (Meta) کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی میسجنگ ایپس کے ذریعے نئی آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔

یہ نئی خصوصیات صرف Updates سیکشن میں دستیاب ہوں گی جس میں Status اورChannels شامل ہیںتاکہ صارفین کی نجی گفتگو متاثر نہ ہوں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے Updates ٹیب کیلئے کچھ نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیںکمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ ان تبدیلیوں سے ذاتی پیغام رسانی متاثر نہیں ہوگی۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کی مالی مدد کرنے کی اجازت ہوگیجس کے بدلے میں انہیں خصوصی مواد تک رسائی ملے گی۔ اس کیلئے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔

تخلیق کار اور کاروبار اپنے چینلز کو مزید لوگوں تک پہنچانے کے لیے انہیں ڈائریکٹری میں تجویز کردہ کے طور پر پروموٹ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نےاپنے شہریوں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنےکا مطالبہ کیوں کیا؟

یہ نئے تخلیق کاروں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے دریافت ہونے کا ایک موثر طریقہ ہے۔

واٹس ایپ اب اشتہارات کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہا ہے اور پہلی بار اپنی ایپ میں اسٹیٹس (Status) سیکشن میں براہ راست اشتہارات شامل کرے گا۔

کاروباری لوگ اپنے اشتہارات اسٹیٹس میں لگا سکیں گے تاکہ صارفین کو متوجہ کریں اور براہ راست پیغامات کے ذریعے خریدار بنائیں۔

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اشتہارات کی ٹارگٹنگ صرف محدود معلومات جیسے صارف کی لوکیشن، زبان، اور Updates ٹیب کے اندر کی گئی تعاملات پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے مقابلے میں ایلون مسک کا نیا انقلابی چیٹ ایپ لانے کا اعلان

اگر صارفین نے اپنی واٹس ایپ کو میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز (جیسے فیس بک اور انسٹاگرام) سے جوڑا ہوا ہو، تو ان کی سرگرمیوں کی بنیاد پر بھی اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں۔

اس کے باوجود، واٹس ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی پرائیویسی اب بھی اولین ترجیح ہے۔

واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ذاتی پیغامات، گروپ چیٹس، اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ (end-to-end encrypted) رہیں گی اور صارفین کے فون نمبرز اور نجی پیغامات اشتہارات دینے والوں کے ساتھ شیئر نہیں کئے جائیں گے۔

Scroll to Top