مظفرآباد:الیکشن ٹریبونل نے چوہدری مقبول کی درخواست خارج کر تے ہوئے LA-35 جموں 2 سے چوہدری اسماعیل گجر کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھ ہے جس پر مقبول گجر نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2021 کے انتخابات میں حلقہ ایل اے35جموں 2سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چوہدری مقبول گجر کامیاب قرار پائے جس پرن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی کا الزام لگاکر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جس میں ن لیگ کے چوہدری اسماعیل گجر کامیاب قرارپائے، تحریک انصاف کے چوہدری مقبول گجر نے اسماعیل گجر کی کامیابی کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران بھی مقبول گجر نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اعلان کیا تھا، اب الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے بعد مقبول گجر نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ باغ ایک بار پھر ملتوی