ایرانی حملوں کا خوف، پانچ ہزار اسرائیلی علاقہ چھوڑ گئے ، حکومت کی تصدیق

tتل ابیب (کشمیر ڈیجیٹل)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک 5 ہزار سے زائد یہودی اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل میں رہنے والے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور وہ اب اپنے ملک سے دیگر ممالک منتقل ہونے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ردعمل کے نتیجے میں ہزاروں اسرائیلی خوف کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اب تک تل ابیب سمیت دیگر علاقوں سے 5 ہزار 110 شہری گھروں سے نکل گئے۔

اسرائیل کے وزارت داخلہ نے بھی ہزاروں شہریوں کے گھروں کو چھوڑنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان میں سے 1 ہزار کے قریب لوگوں کا تعلق تل ابیب سے ہے۔

دوسری جانب گھروں کو چھوڑنے والے اسرائیلی شہریوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے اور اب ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

راولاکوٹ :شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی یاد میں شہداء کانفرنس،خراج تحسین پیش

Scroll to Top