اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدرو سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پرصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدرو سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی ریشہ دوانیوں کو رکوانے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم نہج پر پہنچ چکا ہے اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے
مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں اور کشمیریوں نے ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے
کشمیری عوام کی مذاکرات میں شمولیت اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کامستقل، جامع اور پائیدار حل نکل سکے۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دھیرکوٹ، گاڑی کا المناک حادثہ، نوجوان سمیت خاتون جاں بحق، دو شدید زخمی