امریکی ساحل پر250 برس قبل ڈوبنے والا گمشدہ جہاز مل گیا

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکا کے ساحل پر 250 برس قبل ڈوبنے والے کیپٹن کُک کا جہاز ’ایچ ایم ایس اِنڈی ور‘ کی باقیات مل گئیں۔

1768 سے 1771 کے درمیان یہ جہاز مشرقی آسٹریلیا تک پہنچنے والا پہلا یورپی جہاز تھا۔ جس کو بعد میں فروخت کر کے اس کا نام لارڈ سینڈوچ رکھا گیا۔ یہ جہاز 1778 میں امریکا کی جنگِ آزادی کے دوران امریکا کے ساحل پر ڈوبا تھا۔

صدیوں تک یہ جہاز گمشدہ تھا لیکن اب کے ملبے کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی نیو پورٹ بندرگاہ کے علاقے میں دریافت کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم نے اس دریافت کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ میں اعلان کیا اور ماہرین نے اس ملبے کی شناخت RI 2394 کے طور پر کی۔

میوزیم ڈائریکٹر ڈیرل کارپ نے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج 25 سال پر محیط آثارِ قدیمہ اور زیر آب تحقیق کا نتیجہ ہیں۔

کیپٹن کک کے جہاز ایچ ایم ایس اینڈیور کی باقیات 250 سال قبل ڈوبنے کے بعد امریکی ساحل پر موجود ہیں۔ 1768 اور 1771 کے درمیان یہ جہاز مشرقی آسٹریلیا پہنچنے والا پہلا یورپی جہاز بن گیا۔

ایران اسرائیل کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

Scroll to Top