او ایس اے کالج گوجرہ کی ناقص حکمت عملی، طلباء کا مستقبل خطرے سے دوچار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)او ایس اے کالج گوجرہ نے مظفرآباد بی ایس انگلش کے8طلبہ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔9ماہ گزرنے کے باوجود ڈی ایم سی نہ جاری کی جا سکی۔

کالج کے ایم ڈی راجہ اسرار احمد آئے روز بچوں کو ٹال مٹول اور ہیلے بہانوں سے واپس بھیج رہے ہیں۔جملہ بچوں سے فیسیں لے لی گئی ہیں۔

کالج انتظامیہ نے طلباء کی فیسیں آگے یونیورسٹی میں جمع نہیں کرائیں ۔طلباء کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ اور وی سی سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں ۔ورنہ طلبہ کا مستقبل داؤ پر جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر: آرٹیکل 370 خاتمے کے 6 سال مکمل، اوورسیز کشمیریوں کا  احتجاجی مظاہرے کا اعلان

Scroll to Top