آل آزاد کشمیر قائد اعظم فٹبال ٹورنامنٹ آج سے شروع، 5 فروری کو اختتام پذیر ہوگا

کوٹلی:آل آزاد کشمیر قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب نائیک سیف علی جنجوعہ شہید گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ٹورنامنٹ کا اہتمام پاک آرمی نے کیا،فٹ بال ٹورنامنٹ 5فروری تک جاری رہے گا

ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر بھر سے نیم کلب مظفرآباد بھمبر ہٹیاں بالا کوٹلی راولاکوٹ پلندری باغ حویلی میرپور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پاک آرمی ٹورنامنٹ آرگنائزر کپٹن سراج ہی میزبانی میں منعقد کی گئی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان منیجرز ودیگر نے شرکت کی

اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی رنگا رنگ تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا رنگین غباروں اور کبوتروں کو ہوا میں اڑا کر اور ترانی پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گئے

افتتاحی تقریب میں مختلف کلبوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں صدر انجمن تاجران ملک یعقوب ،میئر کارپوریشن چوہدری تاج وائس چیئرمین ضلع کونسل عمیر نعیم ملک فیاض موسئ عاطف اکرم جرال مالک بٹ ۔ر۔۔جج اسحاق سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے ممبران سمیت دیگر اخبار نویسوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔عوامی حلقوں نے پاک أرمی کے زیر اھتمام. کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے جذبے کو خوش أئند قرار دیتے ھوے سراھا ھے

Scroll to Top