اگر یہ بتادیا کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جہاز گرائے تو جان بچانا مشکل ہوجائےگا، بھارتی تجزیہ کار

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا کردیں گے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین ساہنی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ اسد چوہدری نے لکھا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پراوین ساہنی وہ واحد بھارتی دفاعی تجزیہ نگار تھے جو بھارت میں بیٹھ کر بھارت کو آئینہ دکھا رہے تھے۔

ہارون انجم لکھتے ہیں کامیابی وہی ہے جس کا دشمن بھی اعتراف کرے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص کی صورت بھارت کو جواب دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر کئی جہاز تباہ کیے، جس کی انٹرنیشنل میڈیا نے بھی تصدیق کی۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

Scroll to Top