حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لٹر اورڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے59 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اسرائیل اور ایران کی جنگ ہے۔

حالیہ اسرائیل ایران کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ایران پٹرولیم مصنوعات پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے

 

Scroll to Top