ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے میزائل اور ڈرون سے اسرائیل پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کو 40 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ حملے میں ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس فوجی طیارے تباہ کردئیے، ایران کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل حیفہ اور تمرا بستی میں گرے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ،حملے کے نتیجے میں شہر کا آسمان روشن ہوگیا ہے ۔
ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو دفاعی سسٹم سے ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک رہے ہیں جبکہ نیتن یاہو کی زیر صدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے ۔
اس سے پہلے ایران نے دعوی کیا تھا کہ ایک گھنٹےمیں اسرائیل کے دس فوجی طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ اسرائیل کی طرف سے طیارے گرنے کی تردید کی گئی ہے ۔