آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری کے ساتھ کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بنا ئے۔
تاریخی لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن اننگز کا آغاز ہوا توافریقی کپتان ٹمبا بووما صرف ایک رن کا اضافہ کر کے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور بعد میں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے چوتھی وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن مارکرم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فائنل کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 8 وکٹوں پر 144 رنز سے کیا لیکن نیتھن لیون کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی جو صرف 2 رنز بنا کر پویلین چلے گئے۔
جوش ہیزل ووڈ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل اسٹارک 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس سے کینگروز کو 281 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، جب جنوبی افریقہ نے چار وکٹیں گنوانے کے بعد دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ان کے بلے باز پہلے دن کے مقابلے میں بہت زیادہ پراعتماد نظر آئے۔
کپتان ٹیمبا باوما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی ٹھوس شراکت کے بعد پروٹیز کو یقینی طور پر کچھ امید ملی۔
جب کپتان ٹیمبا باوما 94 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں 36 رنز بنا کر آئو ٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کے بلے باز کینگروز کا زیادہ دیر تک مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین میں واپس آگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن گیند بازی کی اور 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے دوسرے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے ۔