برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے نئے نرخ جاری ہوگئے۔
مظفرآباد کی پرچون مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں ضلعی پرائس کنٹرول کے مطابق برائلر مرغی (زندہ) کی قیمت 445 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 725 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ بریڈر مرغی (زندہ) کی قیمت 370 روپے فی کلو اور بریڈر مرغی کے گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری طرف دیسی مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو جبکہ گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 250 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہی ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں چند روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 725 روپے فی کلو ہو گئی اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ یہ 445 روپے فی کلو مقرر ہوئی۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 250 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور قیمتوں میں اضافے یا من مانی قیمتوں کی شکایات کے لیے فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔