سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 500 روپے رہی

مظفرآباد:مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز مستحکم رہی ہیں۔

مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 500 روپے رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے رہی جبکہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے تھی اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 45 ہزار 625 روپے میں فروخت ہوا۔

اس طرح گذشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Scroll to Top