ورلڈ باکسنگ چیلنج: لاورا اکرم پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں جنہوں نے عالمی مقابلے میں میڈل جیتا!

ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم نے شاندار کارکردگی کے ذریعے تاریخ رقم کر دی۔ وہ سیمی فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں۔

ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں پاکستان کی برطانوی نژاد باکسر لاورا اکرم کو منگولیا کی میچدما ایردینڈالی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگولین باکسر نے مقابلہ 0-5 کے اسکور سے جیتا۔

یہ مقابلہ جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مرحلے میں ہوا جہاں شکست کے باوجود لاورا اکرم برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔ وہ ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والی پہلی خاتون باکسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزید کشیدگی نہیں، اب اسے روکنے کا وقت ہے:سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

واضح رہے کہ لاورا اکرم نے جمعرات کے روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Scroll to Top