پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا، درجنوں کارکن ن لیگ میں شامل، جلد عوامی خدمت کا سفر شروع کرینگے، فاروق حیدر

چکار(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن کا بڑا وار، پاکستان پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قاضی ظہور ،قاضی تنویر قاضی صبیر قاضی آصف قاضی شبیر قاضی عاقب قاضی عمران قاضی شہزاد قاضی رفیق لیاقت روف قریشی منصور اعوان قاضی محبوب قدیر جگوال محمد یامین ہاڑیاں بلال خورشید اعوان عاقب رفیق قریشی عابد سلیمان اعوان حنیف جگوال عزیز جگوال رفیق قریشی رضوان اعوان آفتاب جگوال خرم جگوال اسد جگوال صداقت جگوال وسیم جگوال ظہیر جگوال چوہدری عزیز الرحمان لیاقت گھکھڑ نصیر جگوال عامر جگوال نعمان وحید جگوال و دیگر نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اور راجہ محمد فاروق حیدر خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حکومت سال کے 365 دنوں میں اوسطا 350 دن اسلام آباد ہوتی ہے جس سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ذمہ دار نہیں سرکاری ملازم ماتحت ملازم ہوتے ہیں حکومت وزیراعظم اور کابینہ کا نام ہے جنہوں نے ریاست چلانی ہے ان کو کوئی فکر نہیں مسلم لیگ ن میں عوامی شمولیت حکومت پاکستان کی پالیسیوں،قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے

انشاءاللہ عوامی خدمت کا سفر 2021 میں جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کرینگے آزادکشمیر میں نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اگر پیسوں ہی کی بنیاد پر الیکشن لڑے جائیں گے تو یاد رکھیں مودی کے پاس بہت پیسہ ہے 2021 کے الیکشن کے بعد آزادکشمیر پیچھے چلا گیا اب ہر شعبے میں بہت محنت کرنا ہوگی ۔۔

ن لیگ کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ ریاست کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈال سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے شاہدرہ قاضی محلہ میں مسلم لیگ ن میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔
اس موقع پر ممبر مرکزی مجلس عاملہ مرزا آصف سابق ضلعی صدر فرید خان ممبران ضلع کونسل عظیم زاہد ایڈووکیٹ راجہ انور حسین شیخ صادق چئیرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان سابق امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان سابق امیدوار ضلع کونسل امتیاز ہمدانی قاضی شمیم عبدالغفور صمد اسلم کاظمی سید شجاعت گیلانی ساجد سعید راشد چکاری ارشد منیر آف سوکڑ راجہ وسیم بادامی موصیب اکرم لقمان خان پرویز درانی پرویز احمد عزیز احمد قاضی بشیر شیخ محمد اکبر علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 2016 سے 2021 کے دوران آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقی ہوئی جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہمارے بدترین سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ وہ سنہری دور تھا رب العزت کی تائید سے یہ اعزاز مسلم لیگ ن کی حکومت کو حاصل ہوا جس نے آئینی مالیاتی انتظامی امور میں تاریخ ساز کامیابیاں سمیٹیں سب سے اہم اور بڑا کام ختم نبوت کے حوالے سے آئین میں ترمیم کا تھا

ہم نے سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ جات دیے اور میرٹ کی بنیاد ڈالی ایک طویل المدتی پائیدار ترقی کی بنیاد ڈالی پہلی بار میرٹ اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے نوکریوں کا تصور دیا فعال پبلک سروس کمیشن جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے قائم کیے

2021 میں کی گئی دھاندلی اور عمران خان کی جانب سے آزادکشمیر کے مینڈیٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے نے خطے میں سیاسی افراتفری کی بنیاد ڈالی جس سے نظریاتی تخریب کاری کی داغ بیل ڈالی گئی اب بھی وقت ہے ہم سب کو ملکر ہونے والی خرابی کو دور کرنا ہے سیاسی جماعتوں کی کمزوری کی وجہ سے نظریاتی انحطاط پیدا ہورہا ہے

ہمیں فوری مستقل کیا جائے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے ، این ٹی ایس اساتذہ کی دھمکی

Scroll to Top